ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملے میں 53 طالبات شہید ہو گئیں۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے، تاہم فرانسیسی نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں جانی نقصان میں اضافہ ہوا ہے۔
امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، تہران کی جوابی کارروائیاں جاری
یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے تہران، اصفہان، قم، کرج ،کرمان شاہ ،لورستان اور تبریز اور دیگر مقامات کو نشانہ بنایا۔
ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گِرے۔ تاہم صدر مسعود پزشکیان محفوظ رہے۔
