ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست ہونے کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان میں سے کونسی ٹیم سیمی فائنل میں جائے گی، اس کا فیصلہ کل پاکستان اور سری لنکا کے میچ میں ہو گا۔
سری لنکا کو بڑا دھچکا ، کوشال مینڈس پاکستان کیخلاف میچ سے باہر
پاکستان کو سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہو گی، ورنہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
واضح رہے انگلینڈ کی ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد گروپ میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی۔
