پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی۔
اعلامیے کے مطابق میٹرک کے امتحانات 27 مارچ سے شروع ہونگے، پہلا پرچہ عربی، کمرشل جغرافیہ اور تاریخ کا لیا جائے گا جبکہ میٹرک کا آخری پیپر 16 اپریل کو پنجابی اور تاریخِ اسلام کا ہو گا۔
سندھ میں میٹرک 30 مارچ اور انٹر کے امتحانات 15 اپریل سے شروع ہوں گے
نہم جماعت کے امتحانات 17 اپریل سے شروع ہوں گے، پہلا پرچہ اکنامکس، جغرافیہ، وڈ ورک اور بجلی کی وائرنگ جبکہ آخری پیپر 8 مئی کو اسلامیات لازمی کا ہو گا۔
میٹرک کے عملی امتحانات 12 مئی سے 22 مئی تک منعقد کیے جائیں گے۔تعلیمی بورڈز نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحانی شیڈول کے مطابق اپنی تیاری مکمل کریں اور مقررہ تاریخوں پر بروقت امتحانی مراکز میں پہنچیں۔
