امریکی خلائی ادارے ناسا سے 1968 سے وابستہ سینئر سائنسدان جینٹری لی نے خلائی مخلوق اور زمین سے باہر زندگی کے امکان پر جاری عالمی بحث میں اہم وضاحت پیش کی ہے۔
جینٹری لی نے ایک تقریب سے خطاب میں واضح کیا کہ اب تک کی تمام سائنسی تحقیقات، مشاہدات اور خلائی مشنز میں کوئی ایسی شہادت نہیں ملی جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکے کہ کسی غیر زمینی مخلوق یا اس کی ٹیکنالوجی نے زمین پر قدم رکھا ہو۔
مریخ کا پانی کہاں گیا؟ نئی تحقیق نے حیران کن انکشاف کر دیا
انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر پھیلنے والی زیادہ تر کہانیاں قیاس آرائی، غلط فہمی یا غیر مصدقہ اطلاعات پر مبنی ہوتی ہیں۔
جینٹری لی نے زور دیا کہ ہماری کہکشاں سمیت اربوں کہکشاؤں پر مشتمل کائنات اتنی وسیع ہے کہ وہاں زندگی کے امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے بتایا کہ سائنسدان خاص طور پر ایسے سیاروں پر تحقیق کر رہے ہیں جو زمین جیسا ماحول رکھتے ہوں۔ اسی سلسلے میں ماہرین سیاروں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں جو زمین سے تقریباً 40 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہیں اور ممکنہ طور پر رہائش کے قابل ہو سکتے ہیں۔
تھائی لینڈ کے نجی وائلڈ لائف پارک میں وائرس کی وجہ سے 72 چیتے ہلاک
واضح رہے کہ یہ موضوع اس وقت دوبارہ زیر بحث آیا جب سابق امریکی صدر بارک اوباما کی ایک پرانی گفتگو منظر عام پر آئی، جس میں انہوں نے خلائی رازوں کا ذکر کیا تھا۔ تاہم بعد میں انہوں نے واضح کیا کہ اپنے دور صدارت میں انہیں کسی غیر زمینی مخلوق کی موجودگی کا کوئی مصدقہ ثبوت نہیں ملا۔
