سینیٹ میں افغانستان کی دراندازی کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
سینیٹ میں افغانستان کی جانب سے پاکستان میں دراندازی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
یہ قرارداد شیری رحمان نے پیش کی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سینیٹ افغانستان کی طرف سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کی شدید مذمت کرتا ہے۔
قرارداد میں افغانستان کی دراندازی کے دوران شہید ہونے والے مسلح افواج کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی قربانیوں کو سراہا گیا۔
متن میں کہا گیا کہ سینیٹ اس امر کی بھی مذمت کرتا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
ایران نے پاکستان اور افغانستان کو ثالثی کی پیشکش کر دی
سینیٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغان طالبان رجیم کے اس رویے کا نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرے۔
