اٹلی کے بعد 5 اور یورپی ممالک نے پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کا اعلان کر دیا۔
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں غیر قانونی امیگریشن سے متعلق چھ ممالک کے وزرائے داخلہ کی اہم کانفرنس ہوئی جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرداخلہ محسن نقوی نے کی۔
اس کانفرنس میں پولینڈ، ایسٹونیا، لٹویا، فن لینڈ اور لتھوانیا کے وزرائے داخلہ نے اپنے وفود کے ہمراہ اپنے ممالک کی قیادت کی۔ کانفرنس میں غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا گیا اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔
کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پانچوں یورپی ممالک نے پاکستان کے لیے آفیشل سطح پر نوکریاں فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے اور غیر قانونی امیگریشن کے تدارک کیلئے مشترکہ اقدامات اور تعاون پر بھی اتفاق ہوا۔
اٹلی نے پاکستانیوں کیلئے ورک ویزوں کا اعلان کر دیا
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا اور افغانستان میں دہشتگردوں کے درمیان ایک مضبوط دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے یورپ جانے والی غیر قانونی امیگریشن میں 47 فیصد کمی ہوئی ہے۔
