ایران نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی اور مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان بات چیت کرانے اور تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام اور امن کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور افغانستان باہمی اختلافات کو سفارتی ذرائع اور مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور تعاون کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
