پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر موجود پاک فوج کے جوان مادر وطن کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔
پاک فوج کا ایک جوان جو باجوڑ سیکٹر پر موجود تھا اس نے کہا کہ رات کو افغان سرحد کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور یہ دوبارہ دہرائی گئی۔
فوجی جوان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کو اندازہ نہیں کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ہے، فوجی جوان نے کہاکہ جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہم نے دہشت گردوں بالخصوص افغان طالبان کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔
فوجی جوان نے کہا کہ ہماری قوم کسی سے بھی ڈرنے والی نہیں ہے اگر کوئی بھارت کے کہنے پر ہم سے پنگا لے گا تو اسے یہ پنگا بہت مہنگا پڑے گا، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔
ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، مسلح افواج کے سربراہان کے خصوصی پیغام
دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب للحق کے دوران افغان طالبان رجیم کی ایک چیک پوسٹ پر قبضے بعد پاک فوج کے ایک بہادر سپاہی نے وہاں قومی پرچم لہرایا۔
فوجی جوان نے کہا کہ یہ چیک پوسٹ بھی ہم نے اپنے قبضے میں لے لی ہے اور اس پر جھنڈا بھی خود لگایا ہے۔
