افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور مؤثر کارروائی کی۔
افغانستان کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن غضب للحق جاری ہے جس میں اب تک 133 طالبان ہلاک ہو چکے ہیں اور 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
پاک افواج نے افغان طالبان کی 27 پوسٹیں مکمل تباہ کر دی ہیں، 9 پر پاک فوج نے قبضہ کر لیا، مؤثرجوابی کارروائی میں پاک افواج نے 36 سے زائد ٹینک تباہ کر دیے ، افغان طالبان کی آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کردی گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک چیک پوسٹ کو نہایت درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا، جبکہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان ٹھکانے بھی تباہ ہوئے اور حملہ آور پسپا ہو گئے۔
ژوب، سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 خارجی دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی گئی جس کے جواب میں پاکستان کی فورسز نے ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر میں بھرپور ردعمل دیا۔ باجوڑ کے علاقے میں افغان جانب کی دو چوکیاں بھی تباہ کیے جانے کی اطلاع ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز سرحد کی حفاظت اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا فوری اور سخت جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
سرحدی علاقوں میں صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق ملکی خودمختاری اور سرحدی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال کارروائی کی گئی ہے جس کا سکیورٹی فورسز نے بھرپور اور فوری جواب دیا ہے۔
Afghan Taliban regime unprovoked action along the Pakistan–Afghanistan border given an immediate, and effective response.
Afghan Taliban miscalculated and opened unprovoked fire on multiple locations across Pakistan Afghanistan border in KP which is being met with immediate, and…
— Ministry of Information & Broadcasting (@MoIB_Official) February 26, 2026
ایکس پر جاری بیان میں وزارت اطلاعات کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے غلط اندازہ لگاتے ہوئے خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد کے متعدد مقامات پربلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق چترال، خیبر، مہمند، کرم اورباجوڑ کے سیکٹرز میں افغان طالبان فورسز کو سخت جواب دیتے ہوئے بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ کسی کوپاکستان کاامن چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان ذمہ دارملک ہونے کی حیثیت سے اپناکردارنبھارہاہے، امن کے قیام کیلئے ریاست اپنی طاقت کااستعمال کرے گی۔
طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کی، یہ کیسی ریاست ہے جو بچوں کو گوریلا دہشتگرد بنارہی ہے، پاکستان ذمہ دارملک ہونے کی حیثیت سے اپناکردار نبھارہاہے۔
