بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے انجام دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 10 خارجی ہلاک ہوئے۔
فورسز نے مختلف راستوں پر مشتبہ خارجیوں کا سراغ لگایا اور کارروائی کے دوران ہلاک شدگان سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
باجوڑ میں گشت پر مامور پولیس اسکواڈ پر حملہ ، 4 اہلکار شہید
آئی ایس پی آرنے بتایا کہ ہلاک شدہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، آپریشن کے بعد علاقے میں سینیٹائزیشن مہم جاری ہے تاکہ باقی ماندہ دہشتگردوں کو مکمل طور پرختم کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے یقین دلایا کہ دہشتگردی کے خلاف مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے آپریشنز کا سلسلہ مستقل جاری رہے گا۔
اس پیش رفت سے ژوب اور اطراف کے علاقوں میں امن و امان کے قیام میں اضافہ متوقع ہے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
