ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹس مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ جیسن ہولڈر نے 49 جبکہ روماریو شیفرڈ نے ناقابل شکست 52 رنز اسکور کیے۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے جارحانہ آغاز کیا اور صرف 16.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 177 رنز بنا کر میچ اپنے نام کرلیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کا نیا کپتان، شعیب ملک نے نام بتا دیا
کپتان ایڈن مارکرم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ کوئنٹن ڈی کوک نے 47 اور ریان رکلٹن نے 45 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
جنوبی افریقہ نے 23 گیندیں قبل کامیابی حاصل کرتے ہوئے گروپ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی۔
