کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ہو گئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے پر آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں کمی، حقیقت کیا ہے؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ مسلسل 6 روز اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی سامنے آئی۔
