آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد کپتان کی تبدیلی کی بات سامنے آ گئی۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ اس کارکردگی کے بعد کپتان کے معاملے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ سلمان علی آغا کی جگہ آل راؤنڈر شاداب خان کو ممکنہ طور پر کپتان بنایا جا سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شاداب خان کا کپتانی کیلئے نام سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔
پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا صرف ایک ہی راستہ
شعیب ملک نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ انہیں پہلے کپتان بنایا جائے لیکن وہ اس وقت انجری کا شکار تھے، ان کا کہنا تھا کہ سلمان کی کمزور قیادت اور ورلڈ کپ میں محدود کارکردگی نے ان کی کپتانی پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

1 Comment
Muhammad Rizwan ya Fakhar Zaman Captain hona chahiyay.