وزارت مذہبی امور نے عازمینِ حج کے لیے دوبارہ ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر دی۔
جس میں کہاگیا ہے کہ پیچیدہ اور جان لیوا بیماریوں میں مبتلا افراد کو حج کے سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزارت کے مطابق ایڈوانس کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا افراد حج پر نہیں جا سکیں گے، اسی طرح شدید دل کی بیماری یا ہارٹ فیلیئر، گردوں کی خرابی، دائمی سانس اور پھیپھڑوں کی سنگین بیماری اور جگر کے امراض میں مبتلا عازمین کو بھی سفر سے گریز کرنا ہوگا۔
وزارت نے خبردار کیا ہے کہ غلط یا جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی صورت میں متعلقہ فرد کو سعودی قوانین کے تحت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
شدید گرمی اور ہیٹ ویو، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
عازمینِ حج کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صحت اور ضوابط کا خصوصی خیال رکھیں، مستند میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور اپنا مکمل میڈیکل ریکارڈ دورانِ سفر اپنے ساتھ رکھیں۔
وزارت نے زور دیا ہے کہ حج کو محفوظ، صحت مند اور شرعی ذمہ داری کے مطابق ادا کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
