سام سنگ نے پاکستان میں اپنی جدید گلیکسی S26 سیریز سرکاری طور پر لانچ کر دی ہے۔
لاہور میں ایک خصوصی تقریب کے دوران فونز کی تکنیکی خصوصیات اور ڈیزائن پیش کیے گئے۔ نئی سیریز میں جدید اے آئی فیچرز، بہتر کیمرا سسٹمز، پرائیویسی آپشنز اور پریمیم ڈیزائن شامل ہیں۔
پنجاب میں جدید سیکیورٹی اقدامات، اینٹی ڈرون یونٹ اور سائبر کرائم سیل کا آغاز
سب سے اعلیٰ ماڈل گلیکسی S26 الٹرا میں 1TB تک اسٹوریج اور 16GB RAM موجود ہے، جو صارفین کے لیے انتہائی طاقتور اور جدید اسمارٹ فون ثابت ہوتا ہے۔
پاکستان میں قیمتیں:
- گلیکسی ایس26 (256GB / 12GB RAM): روپے 299,999
- گلیکسی ایس26 (512GB / 12GB RAM): روپے 356,999
- گلیکسی ایس26 پلس (256GB / 12GB RAM): روپے 364,999
- گلیکسی ایس26 پلس (512GB / 12GB RAM): روپے 409,999
- گلیکسی ایس26 الٹرا (256GB / 12GB RAM): روپے 424,999
- گلیکسی ایس26 الٹرا (512GB / 12GB RAM): روپے 489,999
- گلیکسی ایس26 الٹرا (1TB / 16GB RAM): روپے 579,999
تکنیکی خصوصیات:
فونز جدید اسنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ جن 5 یا ایکسینوس 2600 چپ سیٹ کے ساتھ آتے ہیں۔ ایس26 الٹرا میں دو سو میگا پکسل مین کیمرا، تیز رفتار ساٹھ واٹ چارجنگ اور اعلیٰ معیار کی ڈسپلے ٹیکنالوجی شامل ہے، جو صارفین کو بہترین موبائل تجربہ فراہم کرتی ہے۔
پاکستان نے عالمی اے آئی دوڑ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ یہ فونز جلد ہی پاکستان بھر کے سرکاری ریٹیل آؤٹ لیٹس اور آن لائن اسٹورز پر دستیاب ہوں گے، جبکہ پیشگی آرڈر بھی جلد شروع کیے جائیں گے۔
