اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کو نمبر لگا کر مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر لگائے گئے اعتراضات دور کر دیے گئے۔ عدالت نے اپیلوں کو باقاعدہ نمبر لگا کر سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دو متفرق درخواستیں بھی منظور کر لیں، ان میں مرکزی اپیل پر اعتراضات دور کرنے کی متفرق درخواست اور اعتراضات دور کرنے کے لیے وقت میں توسیع کی درخواست شامل تھیں۔
پی ٹی آئی میں ہزار اختلاف ہونے کے باوجود ایک چیز پر اتفاق ہے کہ عمران خان جیل میں رہیں، خواجہ آصف
عدالتی فیصلے کے بعد اب دونوں اپیلیں باقاعدہ سماعت کے مرحلے میں داخل ہوں گی، جہاں سزا کے خلاف قانونی نکات پر دلائل دیے جائیں گے۔
