مسلسل دو شکستوں کے بعد سری لنکن ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی اور ساتھ ہی پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا مزید مشکل ہو گیا۔
سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پلس 3.05 ہو گیا جبکہ پاکستان کا رن ریٹ مائنس 0.46 ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ میں آخری میچ جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان اپنا آخری میچ ہفتے کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔
انگلینڈ سے شکست کے بعد سلمان آغا کی اہلیہ اور بیٹے کو آن لائن ہراسانی کا سامنا
نیوزی لینڈ کے انگلینڈ سے میچ ہارنے کی صورت میں پاکستان کا کچھ چانس باقی رہے گا لیکن پھر بھی پاکستان کو سری لنکا سے بڑے مارجن سے میچ جیتنا ہو گا۔
نیوزی لینڈ سے انگلینڈ کے ہارنے کی صورت میں پاکستان سری لنکا کے میچ سے قبل ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔
