ماہِ رمضان میں روزہ رکھنے والے ذیابیطس (شوگر) کے مریضوں کے لیے سحری کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ طویل روزے کے دوران بلڈ شوگر میں توازن برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
ماہرین صحت نے مریضوں کو متوازن اور صحت بخش سحری اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ روزے کے دوران بلڈ شوگر میں اچانک کمی یا زیادتی سے بچا جا سکے۔
کریلے کا جوس روزانہ پینے سے شوگر اور دل کی صحت پر حیرت انگیز اثرات
ماہرین کے مطابق، سحری میں گندم، جو، یا دیگر پیچیدہ نشاستہ دار اجزاء شامل کرنا مفید ہے کیونکہ یہ آہستہ آہستہ ہضم ہوتے ہیں اور بلڈ شوگر کو مستحکم رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی پروٹین جیسے دہی، انڈہ، دال یا ہلکی حلیم شامل کرنے سے توانائی برقرار رہتی ہے۔
ڈاکٹرز نے کہا کہ سحری میں مٹھائی، زیادہ چینی یا جنک فوڈز سے پرہیز ضروری ہے کیونکہ یہ بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، روزے کے دوران پانی کی مناسب مقدار بھی بہت اہم ہے تاکہ جسم ہائیڈریٹڈ رہے۔
دل کی بیماری سے بچاؤ کیلئے انڈے کی مناسب مقدار فائدہ مند، نئی تحقیق
ماہرین نے ذیابیطس کے مریضوں پر زور دیا ہے کہ رمضان شروع کرنے سے پہلے اپنے معالج یا اینڈوکرائنولوجسٹ سے مشورہ ضرور کریں تاکہ ادویات یا انسولین کے شیڈول میں ضروری تبدیلیاں کی جا سکیں اور روزہ محفوظ طریقے سے رکھا جا سکے۔
