آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں چھکوں کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔
اب ٹورنامنٹ میں چھکوں کی تعداد 541 تک پہنچ چکی ہے جو کہ کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایڈیشن کے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔
ابھی ان چھکوں کی تعداد مزید بڑھے گی کیونکہ سپر ایٹ کے مقابلے ابھی جاری ہیں جن کے بعد دو سیمی فائنل اور فائنل ابھی کھیلا جائے گا، ان میں بھی مزید باؤنڈریاں لگیں گی۔
بھارتی کھلاڑی رنکو سنگھ اچانک ٹیم کو چھوڑ کر گھر روانہ ہو گئے
واضح رہے کہ 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 517 چھکے لگے تھے، 2021 کے ٹورنامنٹ میں 405 چھکے، 2022 کے ورلڈ کپ میں 331 چھکے اور 2016 کے ورلڈ کپ میں چھکوں کی تعداد 314 تھی۔
