ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹس مرحلے میں انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنزاسکورکیے، جواب میں انگلینڈ نے8 وکٹوں پرآخری میں 165 رنزپورے کرلیے، ہیری بروک نے 51 گیندوں پر100 رنزبنا ڈالے۔
انگلینڈ نے تعاقب میں 19.1 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا کرمطلوبہ ہدف حاصل کرلیا ہری بروک نے 51 گیندوں پر سنچری اسکور کی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کی بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نوازاورعثمان طارق نے دو، دو وکٹیں حاصل کر کے کوشش کی، لیکن مقابلے میں کامیابی نہیں ملی۔
میچ کے دوران پاکستان نے شاندار جارحانہ بیٹنگ اور بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا، تاہم انگلینڈ کے بلے بازوں نے وقتاً فوقتاً وکٹیں گرنے کے باوجود دباؤ برداشت کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔ یہ میچ انتہائی سنسنی خیز اور ناظرین کے لیے دلچسپ رہا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں تنقید کے باوجود بابر اعظم کے دفاع میں فاف ڈو پلیسی سامنے آگئے
گروپ ٹو میں انگلینڈ 2پوائںٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ایک ایک پوائنٹ ہے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا تھا۔
کپتان قومی ٹیم سلمان علی آغا نے کہا کہ سیمی فائنل میں جانے کیلئے پرامید ہیں، ہیروی بروک کی اننگز کی وجہ سے آج کے میچ میں شکست ہوئی، اگلے میچ میں اچھا پرفارم کریں گے، امید ہے انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کو بھی شکست دے گی،آج کے میچ میں سلمان مرزا نے اچھی بولنگ کی۔
