پاکستانی اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں کارکردگی پر جاری تنقید کے دوران جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی ان کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔
بابر نے ایونٹ کے پانچ میچز میں 22 کی اوسط اور 115.78 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 66 رنز بنائے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں ان پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ ہر عظیم کھلاڑی کے کیریئر میں ایسے ادوار آتے ہیں جب اسے اپنے کھیل میں تبدیلی لانا پڑتی ہے۔
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ہو گیا
ان کے مطابق کرکٹ تیزی سے بدل رہی ہے اور ٹی 20 فارمیٹ میں اسٹرائیک ریٹ کی اہمیت بڑھ چکی ہے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ بابر کی صلاحیتوں پر شک کیا جائے۔
سابق جنوبی افریقی کپتان نے مشورہ دیا کہ پاکستان ٹیم انتظامیہ کو بابر کو غیر ضروری طور پر جارحانہ انداز اپنانے پر مجبور نہیں کرنا چاہیے بلکہ انہیں ایسی بیٹنگ پوزیشن دی جائے جہاں وہ اپنی مضبوطی کے مطابق کھیل سکیں۔
فاف کے مطابق موجودہ پچز پر بابر جیسے تکنیکی اور کلاس رکھنے والے بیٹر درمیانی اوورز میں اننگز کو سنبھالنے اور ٹیم کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بڑے کھلاڑی دباؤ سے نکلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور بابر جلد ہی فارم میں واپسی کر سکتے ہیں۔
