دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ 12 جون سے 5 جولائی 2026 تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ جس میں دنیا بھر سے 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
پاکستان ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 14 جون کو ایجبسٹن میں کھیلے گی۔ جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف 17 جون کو ہو گا۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 20 جون کو بنگلادیش کا ہیمپشائر میں مقابلہ کرے گی۔ اور آسٹریلیا کے خلاف 23 جون کو ہیڈانگلی میں مدمقابل ہو گی۔ جبکہ 27 جون کو نیدرلینڈز کے خلاف برسٹل میں میچ کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ، آئی سی سی نے سیمی فائنل کا شیڈول بدل دیا
آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا میچ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 12 جون کو ایجبسٹن میں ہو گا۔ اور ورلڈ کپ کا فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
