آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
سری لنکا کے شہر کینڈی میں پالیکیلے اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، ایکیو ویدر نے دن میں بارش کا پچیس فیصد امکان ظاہر کیا ہے۔
بادل اڑتالیس فیصد رہنے کی توقع ہے، رات کے وقت بارش کا امکان صرف دو فیصد ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کینڈی میں شام سات بجے موسم صاف رہنے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق میچ شروع ہونے سے قبل آسمان صاف ہو جائے گا اور اہم میچ کا آغاز اپنے شیڈول کے مطابق ہونے کی توقع ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا ابتدائی شیڈول تیار کر لیا گیا
پاکستان اگر میچ جیتتا ہے تو اس کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں روشن رہیں گی جبکہ انگلینڈ کے میچ جیتنے کی صورت میں سیمی فائنل میں رسائی آسان ہو جائے گی۔
