زمبابوے کے فاسٹ فاسٹ باؤلر بریڈ ایونز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
زمبابوے کے بریڈ ایونز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی مسلسل 28 اننگز میں وکٹ حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔
بریڈ ایونز نے یہ ریکارڈ سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شائے ہوپ کو آؤٹ کرکے قائم کیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے لیستھ ملنگا اور ائیر لینڈ کے مارک اڈائر کے پاس مشترکہ طور پر تھا، دونوں نے 27، 27 اننگز میں مسلسل وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سپر ایٹس میں دھاک بٹھا دی
زمبابوے کے باؤلر کے ریکارڈ کو عثمان طارق سے خطرہ ہے جو مسلسل 25 اننگز میں وکٹ حاصل کر چکے ہیں اگر وہ اگلے مسلسل چار میچوں میں بھی وکٹ حاصل کرتے ہیں تو وہ پہلے نمبر پر آ جائیں گے۔
