ورلڈ کپ کوالیفائیرز کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ہاکی ٹیم کی نئی مینجمنٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ جنید کو ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ اظفر یعقوب کو اسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ تقرریاں آئندہ اہم ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کے پیش نظر کی گئی ہیں۔
مزید برآں سلطان اشرف، فرخ عتیق اور عارف حلیم بٹ کو بھی ٹیم مینجمنٹ میں شامل کیا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو فنی اور انتظامی سطح پر مکمل معاونت فراہم کی جا سکے۔
ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سپر ایٹس میں دھاک بٹھا دی
ہاکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنے اور ورلڈ کپ کوالیفائیرز میں بہتر نتائج کے حصول کے لیے تجربہ کار افراد کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
قومی ہاکی ٹیم جلد تربیتی کیمپ کا آغاز کرے گی جہاں کھلاڑیوں کی فٹنس، مہارت اور حکمت عملی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ شائقین کو امید ہے کہ نئی مینجمنٹ کی زیر نگرانی ٹیم عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرے گی۔
