ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔
نریندر مودی اسٹیڈیم کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی بیٹنگ لائن جنوبی افریقا کے باؤلرز سامنے مکمل طور پر ناکام رہی۔
جنوبی افریقا کے فاسٹ باؤلر مارکو یانسن نے 3.5 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سپر ایٹس میں دھاک بٹھا دی
جنوبی افریقا سے شکست کے بعد بھارت کا نیٹ رن ریٹ منفی 3.8 ہو گیا ہے، جس کے باعث سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے بھارت کو باقی دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔
بھارت کو اگلے مرحلے میں مضبوط حریفوں زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے خلاف میدان میں اترنا ہے، کسی ایک میچ میں بھی ناکامی کی صورت میں دفاعی چیمپیئن کا سفر ختم ہو سکتا ہے۔
