پی ایس ایل کی نئی ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک کامل خان نے ٹیم سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔
کامل خان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کی وجہ سے انہوں نے سیالکوٹ اسٹالینز کی قیادت سنبھالی اور خلوصِ نیت کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں۔
انہوں نے کہا کہ مختصر وقت میں ہم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جن میں اسٹیو اسمتھ سے معاہدہ، ٹم پین کی بطور کوچ تقرری اور نیو بیلنس کے ساتھ شراکت داری شامل ہے۔
میچ نہ کھیل کر بھی پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی میں منفرد ریکارڈ
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ انتظامیہ کے حالیہ فیصلوں پر سوچ بچار کے نتیجے میں کیا ہے۔
نجی چینل کے مطابق سیالکوٹ اسٹالینز کے 90 فیصد سے زائد حصص ایک نئے گروپ کو فروخت کیے جا رہے ہیں، جس سے اوز گروپ کا ٹیم پر کنٹرول ختم ہو جائے گا۔
