کرکٹ جنوبی افریقہ نے ہوم سیزن 2026-27 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت عالمی کرکٹ کی بڑی ٹیمیں جنوبی افریقہ کا رخ کریں گی۔
سیزن کا آغاز آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچزکی سیریز سے ہوگا جو 24 سے 30 ستمبرتک کھیلی جائے گی، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچزکی اہم سیریز 9 سے 31 اکتوبرتک شیڈول ہے۔
جنوبی افریقہ اس ہوم سیزن میں انگلینڈ اوربنگلا دیش کی بھی میزبانی کرے گا، بنگلادیش کے خلاف سیریزدو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچزپرمشتمل ہوگی، جس سے شائقین کو تمام فارمیٹس میں مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔
میچ نہ کھیل کر بھی پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی میں منفرد ریکارڈ
انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں تین ٹیسٹ اورتین ون ڈے میچز شامل ہیں جو سیزن کا اہم حصہ سمجھے جا رہے ہیں۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق اس بھرپورشیڈول سے جنوبی افریقی ٹیم کو عالمی مقابلوں سے قبل اپنی تیاریوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی جبکہ شائقین کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔
