آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹس گروپ ون میں 44ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو شاندار کارکردگی کے ساتھ 107 رنز سے شکست دی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 254/6 رنز بنائے، جس میں شیمرون ہیٹ مائر نے محض 34 گیندوں پر 85 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر سب کی توجہ حاصل کی۔ ہیٹ مائر کی اننگز میں 7 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
روومن پاول نے 35 گیندوں میں 59 رنز بنائے، جبکہ شیرفین رڈرفورڈ 31 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ روماریو شیفرڈ 21 اور جیسن ہولڈر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے باوجود ویسٹ انڈیز نے آخری اوورز میں تیز رفتار سکور کر کے ہدف کو انتہائی بلند سطح پر پہنچایا۔
زمبابوے کی ٹیم مقررہ ہدف کے تعاقب میں 17.4 اوورز میں 147 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بلے بازوں میں ڈائیون مائرز نے 28 اور براد ایونز نے 43 رنز کی کوشش کی، تاہم مجموعی طور پر ٹیم اپنے مقررہ ہدف سے بہت پیچھے رہی۔
کرکٹ جنوبی افریقہ نے ہوم سیزن 27-2026کا شیڈول جاری کر دیا
ویسٹ انڈیز کے بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی، اکیل ہو سین نے 3 وکٹیں، میتھیو فورڈ نے 2 اور گوڈاکیش موٹی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف ہے، سب سے بڑے ہدف کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس 260 رنز کا ہے جو اس نے 2007 کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیا کے خلاف بنایا تھا۔
