رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ پیپلز پارٹی کی بدترین کارکردگی کی مثال ہے،سانحہ گل پلازہ انتظامی نا اہلی کے باعث پیش آیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ سے چونکا دینے والے دستاویزات ملے ہیں ،کمیشن کی انکوائری انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہے،اختیارات کا ناجائز استعمال سانحہ گل پلازہ کی وجہ ہے۔
سانحہ گل پلازہ؛ دو بچوں نے دوران بیان بتایا وہ ماچس سے کھیل رہے تھے جس سے آگ لگی، ایس ایس پی سٹی
سانحہ گل پلازہ 18 سالہ صوبائی حکومت کی بے ضابطگیاں ہیں،گل پلازہ کے سانحے کے وقت سب سے پہلے گورنر سندھ وہاں پہنچے،کیا کسی سیاسی جماعت کو دوبارہ ایسے سانحے کی اجازت دی جاسکتی ہے؟کیا انسانی جانوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے؟
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پہلے الیکٹڈ میئر کے انڈر ہوا کرتی تھی،گل پلازہ کی ریگولرائزیشن 2003 میں نعمت اللہ کے دور میں ہوئی،ہم آج سانحہ گل پلازہ کے کمیشن کے پاس گئے تھے ،ہم نے گل پلازہ پر کمیشن میں بولنے کی کوشش کی۔
