خیبرپختونخوا کے نجی اسکولوں میں اساتذہ کو تحریری کنٹریکٹ جاری کرنا لازمی قراردیدیا گیا۔
خیبر پختونخوا پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام نجی اسکولوں کو مراسلہ ارسال کردیا جس کے مطابق تقرری سے قبل اساتذہ کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ کرنا ضروری ہوگا۔
خیبر پختونخوا کی جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے دفاتر میں ملاقات پر پابندی عائد
کنٹریکٹ میں تنخواہ، اوقات کار اور ذمہ داریاں واضح درج ہوں گی،چھٹیاں، مدت ملازمت اور برطرفی کی شرائط تحریری طور پر شامل ہوں گی۔
معاہدے کی ایک کاپی استاد اور دوسری اسکول ریکارڈ میں محفوظ ہوگی،خلاف ورزی پر کے پی پی ایس آر اے ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
