پاکستانی اسپنر عثمان طارق نے ٹینس بال کرکٹ کو اپنے منفرد ایکشن کی وجہ قرار دے دیا۔
عثمان طارق نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ابتدائی میچز میں آٹھ وکٹیں حاصل کرکے ثابت کیا کہ ان کی تکنیک صرف دکھاوا نہیں ہے۔
منفرد ایکشن پر عثمان طارق نے کہاکہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ بالنگ ایکشن کو اس قدر توجہ ملے گی، ان کا کہنا تھاکہ میں ہر لمحے سے لطف اندوز ہو رہا اور ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے پر خوش ہوں۔
پاکستانی اسپنر نے کہا کہ ان کے لئے کمنٹیٹرز اور سابق کرکٹرز کی جانب سے ملنے والی تعریف اعزاز اور وہ مزید بہتر کارکردگی دکھانے کے خواہش مند ہیں۔
بھارتی غرور خاک میں مل گیا، جنوبی افریقہ کے خلاف طنزیہ اشتہار انڈیا کے گلے پڑ گیا
انہوں نے اپنے ایکشن کے بارے میں کہا کہ ٹینس بال کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے دوران یہ انداز اپنایا، ان کا کہنا تھا کہ سپر ایٹ میں اگر وکٹ سے اسپنرز کو مدد ملی تو اپنی منصوبہ بندی پر بہتر انداز میں عمل کر سکیں گے۔
