آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں آٹھ بڑی ٹیمیں سمجھی جانے والی ٹیموں میں سے پہلے دس اووروں میں سے سے کم سکور کرنے کے زیادہ ریکارڈ بھارت نے اپنے نام کر رکھے ہیں۔
بھارت جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں 10 اوورز میں 57 رنز بنا سکا، اس طرح انڈیا دس اوورز میں سب سے کم اسکور کرنے والی ٹیموں کی فہرست میں نیوزی لینڈ کو پیچھے دھکیلتے ہوئے پانچویں نمبر پر آ گیا۔
اس فہرست میں پہلے تین نمبروں پر بھارت پہلے سے ہی موجود ہے، سری لنکا کل انگلینڈ کے خلاف دس اوورز میں 56 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر ہے، اب پانچویں نمبر پر بھارت آ گیا ہے اور نیوزی لینڈ چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔
سپر ایٹ مرحلہ ، جنوبی افریقا نے بھارت کو عبرتناک شکست دیدی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں چھوٹی بڑی ٹیموں کو ملا کر دیکھا جائے تو 20 اوورز میں سب سے کم اسکور کرنے والی ٹیموں میں یوگنڈا سرفہرست ہے، یوگنڈا نے 2024 کے ورلڈ کپ میں ایک بار 39 اور ایک بار 40 رنز بنائے تھے۔
