ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو عبرتناک شکست دیدی۔
جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، جواب میں بھارت کی ٹیم 19 ویں اوور میں 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
جنوبی افریقا کی کی جانب سے ڈیوالڈ بریوس نے شاندار 45 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ڈیوڈ ملر نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 اور ٹرسٹن سٹبز نے 44 رنز بنائے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ، سپر 8 مرحلہ:انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے دی
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے عمدہ باؤلنگ کرکے 15 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، شیوام دوبے نے 42 ، ہاردیک پانڈیا اور سوریا کمار یادیو نے 18 ، 18 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کے مارکو جانسن نے 4 ، کیشاؤ مہاراج نے 3 جبکہ کاربن بوش نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
