سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے دوسری شادی کر لی۔
بھارتی اسپنر یوزویندر چہل نے انسٹاگرام پرشیکھر دھون کی شادی کی خبر صارفین کو دی ، ساتھ کچھ تصاویر بھی پوسٹ کیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کو شیکھر دھون نے صوفی شائن کے ساتھ دہلی این سی آر میں ایک نجی تقریب میں شادی کی ،تقریب میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔
افغان کرکٹر راشد خان نے دوسری شادی کی تصدیق کر دی
لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق صوفی شائن آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک پروڈکٹ کنسلٹنٹ ہیں اور اس وقت امریکی کمپنی نادرن ٹرسٹ کارپوریشن میں سیکنڈ وائس پریذیڈنٹ ، پروڈکٹ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ شیکھر دھون اور ان کی سابق اہلیہ عائشہ مکھرجی کی اکتوبر 2023 میں باضابطہ علیحدگی ہو گئی تھی۔
