چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا، اس حوالے سے باتیں من گھڑت ہیں۔
نجی چینل سے گفتگو میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور سے گزارش کی ہے کہ پارٹی اندرونی اختلافات کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی تو دور کی بات، آج معالج بھی نہیں مل رہا، علی امین گنڈاپور
انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں معذرت کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ، ہماری ترجیح صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے۔
واضح رہے علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی کوششوں کے حوالے سے دیئے جانے والے بیان پر پارٹی میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر گزشتہ روز انہوں معذرت بھی کر لی تھی۔
