کراچی میں قائم جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس آغا فیصل نے گل پلازہ سے محفوظ بچ نکلنے والے 6 افراد کو طلب کرلیا ہے۔
کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق تمام افراد کو 25 فروری کو کمیشن کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
طلب کیے جانے والوں میں اورنگی ٹاؤن کے رہائشی محمد شہزاد، گلشن اقبال کے سید عبداللہ اورعثمان آباد کے محمد جنید شامل ہیں۔
ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس ، سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم
اس کے علاوہ نیو کراچی سے ایان، ڈی ایچ اے کے رہائشی فہد اور صدر کے رہائشی علی حیدر کو بھی پیش ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
کمیشن ذرائع کے مطابق طلبی کا مقصد واقعے سے متعلق حقائق اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرنا ہے تاکہ تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔
