عدالت نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
علیمہ خان کے 12 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ ، گرفتار کرنیکا حکم
عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے سہیل آفریدی کے خلاف این سی سی آئی اے نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
