بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع اُناؤ میں واقع سپرو اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کے حملے سے سینئر امپائر مانیک گپتا کی موت ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مانیک گپتا میچ کے اختتام کے بعد ڈرنکس بریک کے دوران دوسرے امپائر سے ملاقات کے لیے گئے تو اسی دوران شہد کی مکھیوں نے گراؤنڈ میں موجود لوگوں پر حملہ کر دیا۔
گلین میکسویل نے پی ایس ایل کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا
بھاگنے کی کوشش میں مانیک گپتا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر پڑے جس کے بعد مکھیوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ مکھیوں کے حملے میں کئی کھلاڑی بھی زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ساتھی امپائر جگدیش شرما نے بتایا کہ سب لوگ مکھیوں سے بچنے کے لیے دوڑے مگر عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے مانیک گپتا تیزی سے نہیں بھاگ سکے اور شدید حملے کا شکار ہو گئے۔
سنسنی خیز مقابلے کے بعد اٹلی کو شکست ، انگلینڈ نے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مانیک گپتا گزشتہ تقریباً 30 برس سے امپائرنگ کر رہے تھے، وہ اسٹیٹ پینل امپائر بھی تھے، ان کے انتقال پر کرکٹ حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
