پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے مبینہ واٹس ایپ پیغامات کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کرکٹر پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کردیے ہیں۔
ثانیہ اشفاق نے گزشتہ چند روز کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پرمتعدد پیغامات اور شواہد شیئر کیے ہیں جن میں انہوں نے عماد وسیم پر بے وفائی، بچوں کو نظر انداز کرنے اور ذہنی دباؤ ڈالنے جیسے الزامات لگائے ہیں۔
View this post on Instagram
ثانیہ اشفاق کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس مبینہ طور پر جولائی 2025 کی واٹس ایپ گفتگو پر مشتمل ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرکٹر نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر ان سے یا ان کے اہلخانہ سے رابطہ کیا گیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اسکرین شاٹس کے مطابق ثانیہ اشفاق اُس وقت حاملہ تھیں اور انہوں نے عماد وسیم سے درخواست کی تھی کہ وہ بچے کی پیدائش کے موقع پر موجود رہیں، تاہم مبینہ پیغامات میں کرکٹر نے نہ صرف انکار کیا بلکہ بعض شرائط نہ ماننے کی صورت میں پولیس میں شکایت درج کرانے کی دھمکی بھی دی۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے عماد وسیم سے شادی کرنے کی وجہ بتادی
اس سے قبل ثانیہ اشفاق نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ دسمبر 2023 میں انہیں اسقاطِ حمل پر مجبور کیا گیا، جبکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اپنے الزامات کے ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔
انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ضابطہ اخلاق کے مطابق اس معاملے پر کارروائی کرے، جبکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بھی نوٹس لینے اور تحقیقات کا آغاز کرنے کی اپیل کی۔
عماد وسیم کی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں
واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی شادی 2019 میں ہوئی تھی، جبکہ دونوں کے درمیان طلاق دسمبر 2025 میں ہوئی۔ عماد وسیم اس سے قبل اپنی ازدواجی زندگی کے خاتمے کو ایک مشکل ترین مرحلہ قرار دے چکے ہیں اور اپنے بچوں سے گہری محبت کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔
