سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کو ایڈہاک صدر ہاکی فیڈریشن تعینات کردیا گیا،وزیراعظم نے محی الدین وانی کو ایڈہاک صدر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ہاکی فیڈریشن میں بد انتظامی کا نوٹس لیا تھا،وزیراعظم نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان پر دو سال کی پابندی، پی ایچ ایف کے صدر نے استعفیٰ دیدیا
بعدازاں عبوری صدرپی ایچ ایف محی الدین وانی نے کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کااعلان کردیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہاکی کی بحالی اور قومی کھیل کی کھوئی ہوئی عظمت واپس لائیں گے،ادارے کی مضبوطی اور ٹیم مینجمنٹ کی ازسرِ نو تشکیل پر کام کریں گے۔
کھلاڑی صرف کھیل پر توجہ دیں، انتظامی و مالی امور فیڈریشن سنبھالے گی،کوچنگ اور تربیت کے نظام میں بہتری لائی جائے گی،ہاکی کی ترقی کیلئے پرائیویٹ سیکٹر سے شراکت داری قائم کی جائے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن میں سیاسی جماعتوں سے زیادہ سیاست ہے، وزیر دفاع
نئی قیادت کیلئےہاکی فیڈریشن کے شفاف اور جمہوری انتخابات کرائے جائیں گے،تمام ادارے قومی کھیل کی بحالی کیلئے ایک پیج پر ہیں۔
