ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے 39ویں میچ میں افغانستان نے عمدہ بیٹنگ اور تباہ کن بولنگ کے امتزاج سے کینیڈا کو 82 رنز کے واضح فرق سے شکست دے دی۔
چنئی میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کیے۔
افغانستان کی جانب سے اوپنر Ibrahim Zadran نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 56 گیندوں پر ناقابلِ شکست 95 رنز بنائے، جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، صدیق اللہ اتل نے 44 جبکہ رحمان اللہ گرباز نے 30 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
میرے اوپر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں، عماد شکیل بٹ
201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینیڈا کی ٹیم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی۔ محمد نبی نے انتہائی کفایتی اور مؤثر بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 7 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ راشد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
کینیڈا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز ہی بناسکی۔
