آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق گلین میکسویل پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگز مین کا حصہ بنیں گے۔ انہیں پی ایس ایل فرنچائز حیدر آباد کنگز مین نے ڈائریکٹ سائن کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میکسویل پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں حیدرآباد کنگز مین کی نمائندگی کریں گے۔ جس سے لیگ کی مقبولیت اور مسابقت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2028 کیلئے براہ راست کوالیفائی کر لیا
واضح رہے کہ گلین میکسویل نے اس سے قبل بھارتی لیگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔ جس کے بعد ان کی پی ایس ایل میں شمولیت کو اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
