لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بابر اعظم کے معاملے پر عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب انہوں نے بابر اعظم کو ریسٹ دینے کی تجویز دی تو سب لوگ ان کے خلاف ہو گئے تھے۔ اور شدید تنقید شروع ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ سب کہتے تھے “بابر کو باہر کریں گے بابر کو ریسٹ دیں گے”۔ بالآخر میں نے کہا کہ میں استعفیٰ دے دیتا ہوں، آپ جو کرنا چاہتے ہیں کر لیں۔
محمد یوسف نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک متاثر ہوئی ہے۔ اور وہ گزشتہ تین سال سے تسلسل کے ساتھ رنز نہیں بنا پا رہے۔ میری کی تجویز تھی کہ بابر کو کچھ عرصہ آرام دے کر اکیڈمی میں ان کی تکنیک پر کام کیا جائے۔ تاکہ وہ بہتر انداز میں واپسی کر سکیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ میرا استعفیٰ ابتدا میں قبول نہیں کیا گیا۔ تاہم میں نے تیسری بار استعفیٰ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم کے کپتان پر دو سال کی پابندی، پی ایچ ایف کے صدر نے استعفیٰ دیدیا
اس سے قبل بھی انہوں نے قومی اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کا وقت گزر چکا ہے۔ اور ٹیم کو نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کمزور ٹیموں کے خلاف معمولی کامیابیوں پر انحصار اب ممکن نہیں۔
