قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے واضح کیا ہے کہ ان پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے اور ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے کیمپ اورٹکٹنگ سمیت تمام انتظامات چیئرمین پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نگرانی میں ہوں گے۔
عماد شکیل بٹ نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کی کوچنگ کے لئے رولنٹ آلٹمینزکا نام پیش کیا گیا ہے، جس سے ٹیم کی تیاری میں مزید بہتری آئے گی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ، زمبابوے نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
کپتان نے امید ظاہر کی کہ ٹیم بھرپورتیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اوربہترین کارکردگی دکھائے گی۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو فٹنس، اسٹریٹجی اورکھیل کے تکنیکی پہلوؤں پرخصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کی نمائندگی مضبوط رہے۔
