سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
سونے کے فی تولہ نرخ مزید 7 ہزار 900 روپے بڑھ گئے جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کے نرخ میں 6773 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئے نرخ 4 لاکھ 49 ہزار 212 روپے ہو گئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 79 ڈالر بڑھ گئے ہیں جس کے بعد فی اونس سونا 5012 ڈالرکی سطح پر آ گیا ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی مزید 358 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئے نرخ 8404 روپے ہو گئے ہیں۔
