صدر ہاکی فیڈریشن پاکستان طارق بگٹی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ کپتان عماد شکیل بٹ پر دو سال کی پابندی لگا دی گئی۔
صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قصورفیڈریشن کانہیں پاکستان اسپورٹس بورڈ کاہے،وزیراعظم اورفیلڈ مارشل تحقیقاتی کمیٹی بنائیں،ہاکی فیڈریشن کی بہتری پرسرفرازبگٹی کی کاوشوں کےمشکورہیں۔
قومی ہاکی ٹیم نے ٹیم مینجمنٹ کے خلاف بغاوت کر دی
ہماری ورلڈ ریکنگ 18ویں تھی اب 13ویں پوزیشن ہے ،6سال بعد ہماری پرولیگ میں اینٹری ہوئی،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہاکی کو بہت پروموٹ کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی ہمارے ساتھ تعاون کیا،وزیراعظم نے ہاکی کیلئے 25کروڑروپے رکھے اورریلیزکیے۔
پرولیگ کیلئے فنڈزپاکستان اسپورٹس بورڈکےپاس تھے،30اکتوبر2025کوجنرل سیکریٹری شیڈول سامنے رکھا،ارجنٹائن میں ہوٹل انتظامیہ کوپیسے نہیں دیئے گئے،پاکستان اسپورٹس بورڈ معاملات سنبھالنے میں ناکام ہوا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن میں سیاسی جماعتوں سے زیادہ سیاست ہے، وزیر دفاع
میں اسپورٹس بورڈکےپاس گیااورفنڈزکامطالبہ کیا،2جنوری کو ہم نےفنڈکیلئے اسپورٹس بورڈ کو ای میل بھیجا،ہم نے ہوٹل کے بارے میں آگاہ کیا مگر اسپورٹس بورڈ ناکام ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوالیفائی راؤنڈ کیلئے جارہےہیں،ٹیم اچھاپرفارم کررہی ہے۔
