پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ٹی 20 ورلڈکپ 2028 کے لیے بھی براہ راست کوالیفائی کر لیا۔
آئی سی سی کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے والی 8 ٹیموں نے اگلے ایڈیشن کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ ان ٹیموں میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، زمبابوے، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر کریں گے۔ جبکہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ میزبان ہونے کے ناطے آسٹریلیا کو بھی براہ راست کوالیفکیشن حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے شکست پر باتیں ہو رہی ہیں، لیکن ہمارا ہدف ورلڈ کپ جیتنا ہے، شاداب خان
آئی سی سی کے مطابق 9 مارچ تک ٹی 20 رینکنگ میں سرفہرست 3 مزید ٹیمیں بھی براہ راست ورلڈ کپ میں جگہ بنائیں گی۔ جن میں افغانستان، بنگلا دیش اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ باقی 8 ٹیموں کا فیصلہ ریجنل کوالیفائرز کے ذریعے کیا جائے گا۔
