ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے کی لائن اپ مکمل ہو گئی۔
ایونٹ میں 20 ٹیموں نے حصہ لیا، گروپ مرحلے سے 8 ٹیموں نے سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے جبکہ 12 ٹیموں کا ایونٹ میں سفر ختم ہو گیا۔
میگا کرکٹ ایونٹ میں گروپ اسٹیج کا آخری میچ 20 فروری کو آسٹریلیا اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل میں شامل نئی فرنچائز سے متعلق تنازعات کھل کر سامنے آگئے
پاکستانی ٹیم سپر ایٹ میں پہنچنے والی آخری ٹیم تھی جبکہ بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، انگلینڈ اور زمبابوے پہلے ہی سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکے تھے۔
سپر ایٹ مرحلے کے میچز کا آغاز 21 فروری سے ہو گا، جس کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا اور آخری مقابلہ یکم مارچ کو بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہو گا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: صاحبزادہ فرحان سنچری بنانے والے دوسری کھلاڑی بن گئے
سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کا دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ اور 28 فروری کو سری لنکا سے ہوگا۔ایونٹ کے سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ کو جبکہ فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
