پاک بھارت کشیدگی کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھارت سے مستقبل کے اہم ایونٹس کی میزبانی واپس لیے جانے کا امکان ہے۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ آئی سی سی نے بھارت میں شیڈول 2029 چیمپئنز ٹرافی اور 2031 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے متبادل میزبان ملک پر غور شروع کر دیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان نمیبیا کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں پہچ گیا
خطے میں جاری سیاسی کشیدگی اور ممکنہ سفارتی مسائل کے پیش نظر آئی سی سی مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان گلوبل ایونٹس کی میزبانی آسٹریلیا کو دی جا سکتی ہے کیونکہ آسٹریلیا اس سے قبل بھی کامیابی سے بڑے عالمی ٹورنامنٹس کی میزبانی کر چکا ہے اور اس کے پاس جدید اسٹیڈیمز اور مضبوط انتظامی ڈھانچہ موجود ہے۔
